Logo

فلسفہ

 

افکار جوانوں کے خفی ہوں کہ جلی ہوں
پوشيدہ نہيں مرد قلندر کی نظر سے
معلوم ہيں مجھ کو ترے احوال کہ ميں بھی
مدت ہوئی گزرا تھا اسی راہ گزر سے
الفاظ کے پيچوں ميں الجھتے نہيں دانا
غواص کو مطلب ہے صدف سے کہ گہر سے
پيدا ہے فقط حلقہ ارباب جنوں ميں
وہ عقل کہ پا جاتی ہے شعلے کو شرر سے
جس معنی پيچيدہ کی تصديق کرے دل
قيمت ميں بہت بڑھ کے ہے تابندہ گہر سے

يا مردہ ہے يا نزع کی حالت ميں گرفتار
جو فلسفہ لکھا نہ گيا خون جگر سے

Website Version 4.0 | Copyright © 2009-2016 International Iqbal Society (formerly DISNA). All rights reserved.