Logo

ہر اک مقام سے آگے گزر گيا مہ نو


ہر اک مقام سے آگے گزر گيا مہ نو
کمال کس کو ميسر ہوا ہے بے تگ و دٔو!
نفس کے زور سے وہ غنچہ وا ہوا بھی تو کيا
جسے نصيب نہيں آفتاب کا پرتو
نگاہ پاک ہے تيری تو پاک ہے دل بھی
کہ دل کو حق نے کيا ہے نگاہ کا پيرو
پنپ سکا نہ خياباں ميں لالہ دل سوز
کہ ساز گار نہيں يہ جہان گندم و جو
رہے نہ ايبک و غوری کے معرکے باقی
ہميشہ تازہ و شيريں ہے نغمہ خسرو

Website Version 4.0 | Copyright © 2009-2016 International Iqbal Society (formerly DISNA). All rights reserved.